۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ عارف حسین واحدی / چورہ شریف

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے معروف درگاہ چورہ شریف کے سجادہ نشین کی طرف سے امتناع قادیانیت آرڈیننس/سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس کے فیصلے پر چورہ شریف میں منعقدہ "تاجدار ختم نبوت کانفرنس" میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے معروف درگاہ چورہ شریف کے سجادہ نشین جناب پیر سعادت علی شاہ کی طرف سے امتناع قادیانیت آرڈیننس/سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس کے فیصلے پر چورہ شریف میں منعقدہ "تاجدار ختم نبوت کانفرنس" میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اس کامیاب کانفرنس میں بہت بڑی تعداد میں مشائخ عظام، پورے ضلع سے مختلف مسالک کے علماءکرام اور تمام طبقات (وکلاء،سول سوسائٹی،تاجران اور صحافتی نمائندگان) نے شرکت اور خطابات کئے۔ چورہ شریف، مکھڈ شریف، میرا شریف، بسال شریف وغیرہ سمیت علاقے کی تمام درگاہوں کے سجادہ نشینان بھی شریک ہوئے۔

ہم اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر کے دشمن کی تمام ناپاک سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں

علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب میں پیر سعادت علی شاہ کی اس مبارک کاوش اور یہ خوبصورت گلدستہ سجانے پر مبارکباد پیش کی اور کہا: ختم نبوت کا عقیدہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا: ہم سب کا متفقہ عقیدہ ہے کہ اس عقیدے کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ اس عقیدے کے حوالے سے ہم سب کا متفقہ اعلان ہے کہ اس عقیدے پر کسی قسم کی کمزوری اور سازش قابل قبول نہیں ہے۔ اگر ہم متحد ہو کر اور ایک امت بن کر رہیں گے تو کوئی جرأت نہیں کر سکتا کہ اس قانون میں کوئی تبدیلی کر سکے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کہا: ہمارے اتحاد سے سامراجی شیطانی طاقتیں ہمیشہ خوفزدہ رہتی ہیں۔ یہ سامراجی قوتیں اور ان کے ایجنٹ امت مسلمہ میں انتشار افتراق پیدا کرنے کے لئے ہر سطح پر کوششوں میں مصروف ہیں اور بے پناہ سرمایہ خرچ کر رہے ہیں۔ ہم اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر کے ان کی تمام ناپاک سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

ہم اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر کے دشمن کی تمام ناپاک سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: تمام امت اور حاضرین کو مجاہد اسلام شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں اور ملت فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ پروگرام کے بعد اتحاد و وحدت کا خوبصورت منظر پیش کرتے ہوئے نماز مغرب باجماعت نماز ادا کی گئی۔ جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ نے شرکت کی۔

ہم اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر کے دشمن کی تمام ناپاک سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .